لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کر دیئے گئے۔
باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 7 بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں، اور کسی بھی بھارتی صحافی کا ویزا مسترد نہیں کیا گیا-
گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاح تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا جس میں آتش بازی اور لائٹ شو ہوا تقریب میں گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیڈیم بنائے ہیں، اور ہمارے ساتھ تعاون کرنے پر آئی سی سی کا شکرگزار ہوں، تمام سیکیورٹی ایجنسیوں، پنجاب اور سندھ حکومت کا بھی شکرگزار ہوں۔
125 سالہ پرانے جیل قوانین میں ترامیم
واضح رہے کہ پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے،بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹر افی کے اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گی، ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گادوسرا میچ 20 فروری کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں سب سے اہم اور بڑا مقابلہ 23 فروری 2025 کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، پاک بھارت مقابلہ دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے۔