ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ریا چکرورتی کامیڈین بھارتی سنگھ اور ا ن کے شوہر ہرش لمباچیا کو فراڈ کیس میں پولیس نے طلب کرلیا۔

باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سنگھ، ہرش لمباچیا اور بالی وڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو نئی دہلی پولیس نے 500 کروڑ روپے کے فراڈ میں تفتیش کیلئے طلب کیا ہےپولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فراڈ HIBOX نامی ایک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے کیا گیا ہے جس میں مبینہ طور پر لوگوں کو زیادہ منافع کے وعدے کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کا لالچ دیا گیا تھا، پولیس نے بھارتی، ہرش اور اداکارہ ریا چکرورتی کو اگلے ہفتے تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے نوٹس بھیج دیے ہیں،اس فراڈ میں ملوث چنئی سے تعلق رکھنے والا اہم ملزم گرفتار ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

اس فراڈ میں 9 سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبرز شامل ہیں جن میں کامیڈین بھارتی سنگھ، ان کے شوہر ہرش لمباچیا، لکشے چوہدری، آدرش سنگھ، سورو جوشی، ابھیشیک ملہان، پورو جھا، ایلویش یادو اور بالی وڈ اداکارہ ریا چکرورتی سمیت دیگر لوگوں نے اس ایپ کو پروموٹ اور اس کے ذریعے لوگوں کو سرمایہ کاری کا لالچ دیا یہ ایپ رواں سال فروری میں لانچ کی گئی تھی جس میں 30 ہزار کے قریب لوگوں نے اپنا پیسہ لگایا اور ملزمان کی جانب سے صارفین کو روزانہ کی بنیاد پر ایک سے 5 فیصد جب کہ ماہانہ 30 سے 90 فیصد منافع حاصل کرنے کا وعدہ کیا گیا۔

شنگھائی تنظیم پر منظم طریقے سے کھیل کھیلا جا رہا ہے،جاوید لطیف

ملک میں پولیو کے مزید چار نئے کیسز رپورٹ

آئینی عدالت بننے سے ملک کو فائدہ ہی ہو گا نقصان کوئی نہیں،فاروق ایچ نائیک

Shares: