آسٹریلیا انگلینڈ میچ میں بھارت کا ترانہ چلنے پر پی سی بی نے آئی سی سی سے احتجاج کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا انگلینڈ میچ میں انگلینڈ کے ترانے سے پہلے بھارت کا قومی ترانہ چند سیکنڈز چلا،انڈیا کے بعد سری لنکا اور پھر بنگلہ دیش کا ترانہ بھی چلا بعد ازاں کچھ سیکنڈز کے لئے یہ ترانے چلانے کے بعد پھر انگلینڈ کا ترانہ چلایا گیا اور اس کے بعد پھر دوسری ٹیم آسٹریلیا کا ترانہ چلایا گیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اس معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ ایونٹ آئی سی سی کا ہے اور غلطی بھی آئی سی سی سے ہوئی ہے۔
امریکہ پھر پاکستان کے قریب، بڑی پیش رفت,آرمی چیف کا دورہ برطانیہ، بڑی سفارتی فتح!
تمام ٹیموں کے ترانوں کی پلے بیک لسٹ آئی سی سی تشکیل دیتا ہے۔ انڈیا کے پاکستان میں کوئی میچ شیڈول نہیں ہے اسکا پلے بیک میں ترانہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین غلطی پر آئی سی سی باضابطہ طور پر وضاحت پیش کرے۔خیال رہے کہ بھارت بنگلادیش میچ میں پاکستان کا نام براڈ کاسٹ لوگو میں نہ ہونے پر بھی پی سی بی نے احتجاج کیا تھا جس پر آئی سی سی نے اپنی غلطی تسلیم کی تھی۔
بین ڈکٹ نے چیمپئنز ٹرافی کا 21 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہے، شرجیل میمن