ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم 46 رنز پر ڈھیر

بھارتی کرکٹ ٹیم کا یہ ہوم گراؤنڈ پر کم ترین اسکور ہے
india

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ بنگلورو میں کھیلا جارہا ہے جس کے دوسرے دن پوری بھارتی ٹیم صرف 46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

باغی ٹی وی : بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارتی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ویرات کوہلی سمیت 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جن میں سرفراز خان، کے ایل راہول، رویندر جڈیجا اور روی چندر ایشون شامل ہیں جب کہ رشبھ پنت نے بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ 20 رنز اسکور کیے۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کا تیسرا کم ترین اسکور ہے، اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا یہ ہوم گراؤنڈ پر کم ترین اسکور ہے،نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری نے5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

گزشتہ روز یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اسپنر روی چندران ایشون نے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے مداحوں کو مشورہ دیا تھا کہ دونوں بیٹرز کا ایک ہی سانس میں ذکر نہیں کرنا چاہیے، بابراعظم کو بہترین کھلاڑی کے طور پر درجہ دیتا ہوں لیکن ویرات کوہلی کا اسٹیٹس بلکل الگ ہے۔

اس گفتگو کو 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ بھارتی اسپنر روی چندران ایشون کی بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر رسوا ہوگئی، خود ایشون گولڈن ڈک کا شکار ہوئے-

Comments are closed.