![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2025/02/asf-test-1.jpg)
اے ایس ایف میں بھرتی کے لیے ٹیسٹ کے دوران دوڑ کے مرحلے میں نوجوان چل بسا۔
باغیئ ٹی وی کو موصول میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) میں بھرتی کے لیے قیوم اسپورٹس اسٹیڈیم میں فزیکل ٹیسٹ جاری تھا اس دوران دوڑ کا مرحلہ آیا۔دوڑنے کے دوران نوکری کے لیے آیا محمد طیب نامی نوجوان طبیعت خراب ہونے پر گرگیا، اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی تصدیق ہوئی۔اطلاعات کے مطابق نوجوان مالاکنڈ درگئی سے آیا تھا۔
واضح رہے کہ ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس پاکستان ایویایشن ڈویژن کا ایک حصہ ہے جو ایئرپورٹس اور جہازوں کی حفاظت کا ذمہ دار ہے۔اے ایس ایف کی بنیاد 1975ء میں ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس ایکٹ 77 (LXXVII) کے تحت 1976ء میں رکھی گئی شروع میں یہ سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کا ڈائریکٹوریٹ تھا- مارچ 1981ء میں پی آئی اے کے ایک طیارے کے ہائی جیک ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو دسمبر 1983ء میں اے ایس ایف کو وزارت دفاع کے ماتحت کر دیا گیا-