سٹیڈیم میں نماز پڑھنے پر بھارتی وکیل کی پاکستانی کھلاڑی رضوان کیخلاف درخواست
بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ جاری ہے، پاکستان کا گزشتہ روز بھارت سے میچ جیتا جو پاکستانی ٹیم بری طرح ہاری،پاکستان اس سے قبل نیدر لینڈ سے میچ جیت چکا ہے، اس میچ کے دوران پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے سٹیڈیم میں ہی نماز پڑھی،جس کی تصویر اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی،رضوان کے سٹیڈیم میں نماز پڑھنے پر بھارتی وکیل نے محمد رضوان کے خلاف شکایت دائر کر دی
گراؤنڈ میں نماز پڑھنے پر بھارتی وکیل نے محمد رضوان پر شکایت درج کردی۔بھارتی وکیل ونیت جندال نے چیئرمین آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔ آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں وکیل نے کہاکہ رضوان نے نیدرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران نماز پڑھی،اسپرٹ آف کرکٹ آئی سی سی قوانین کے خلاف ورزی ہے،محمد رضوان کا کرکٹ گراؤنڈ میں نماز پڑھنا کھیل کی روح اور آئی سی سی کے ضوابط کے منافی ہے،محمد رضوان نے نماز ادا کرکے ظاہر کیا ہے کہ وہ مسلمان ہیں جس سے کھیل کی روح کو شکست ہوئی ہے، محمد رضوان نے اس وقت نماز ادا کی جب ٹیم کے دوسرے کھلاڑی وقفے کے دوران پانی کا انتظار کر رہے تھے،اس کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس اپنی جیت کو غزہ کے لوگوں کے نام کیا جس سے ان کا مذہب اور نظریات ظاہر ہوتے ہیں،آئی سی سی نے سری لنکا کے خلاف میچ جیتنے کے بعد محمد رضوان کی طرف سے اس فتح کو غزہ کے لوگوں کے نام کرنے پر کوئی ایکشن نہیں لیا، آئی سی سی نے کہا کہ یہ انفرادی عمل ہے اور اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے،اس سے قبل 2021 میں محمد رضوان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں انڈیا کے خلاف میچ جیتنے کے بعد گراؤنڈ میں نماز ادا کی جس پر سابق پاکستانی کرکٹر وقار یونس نے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگا کہ محمد رضوان نے ہندوؤں کے سامنے نماز پڑھی،کوئی بھی ایسا عمل جس سے کھیل کی روح کو نقصان پہنچے، متعلقہ حکام کی طرف سے اس کی مذمت کی جانی چاہیے،اسلئے پاکستان وکٹ کیپر محمد رضوان کے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہیے
بھارتی وکیل ونیت جندال وہی وکیل ہیں جنہوں نے زینب کے خلاف بھی مقدمہ درج کروا دیا تھا جس کے بعد زینب کو بھارت چھوڑ کر دبئی جانا پڑا تھا،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ،بریکنگ نیوز:نیدرلینڈ کے خلاف افتتاحی میچ کے دوران اسٹیڈیم میں نماز پڑھنے پر ایک بھارتی وکیل نے پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ایک اور دن ہندوستانیوں کی ایک اور ناقص ذہنیت! بہت بڑی شرم کی بات ہے اس وکیل پر.
*_🚨بریکنگ نیوز:نیدرلینڈ کے خلاف افتتاحی میچ کے دوران اسٹیڈیم میں نماز پڑھنے پر ایک بھارتی وکیل نے پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔_*
ایک اور دن ہندوستانیوں کی ایک اور ناقص ذہنیت! بہت بڑی شرم کی بات ہے اس وکیل پر. pic.twitter.com/nZbdjeL67F
— Adnan Mughal (@Adnanmughal43) October 15, 2023
شہریاراعجاز کا کہنا ہے کہ ایک بھارتی وکیل نے محمد رضوان کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ یہ نام نہاد میزبان کی طرف سے انتہائی شرمناک اور سستی حرکت تھی۔ وہ صرف ہمارے کرکٹرز پر ذہنی دباؤ ڈال رہے ہیں۔ بھارت پہلے ہی میگا ایونٹ کی میزبانی میں ناکام رہا ہے۔ واقعی مایوسی ہوئی۔
An Indian lawyer filed a case against Mohammed Rizwan. This was a very shameful and cheap act by the so-called host. They're just creating mental pressure on our cricketers. India has already failed to host a mega event. Really disappointed. 🤡💔#MohammadRizwan #CWC23 pic.twitter.com/rupB30hqgI
— Shaharyar Ejaz 🏏 (@SharyOfficial) October 15, 2023
محمد رضوان بھارت کے خلاف میچ میں آؤٹ ہو کر واپس جا رہے تھے تو اسوقت احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں موجود بھارتی شائقین کی جانب سے نہ صرف ہراساں کیا گیا بلکہ شائقین نے جے شری رام کے نعرے بھی لگائے
تمل ناڈو کے وزیر برائے کھیل اور نوجوانان ادئے ندھی اسٹالن نے سٹیڈیم میں رضوان کے خلاف نعرے بازی پر تنقید کی اور کہا ہے کہ یہ ناقابل قبول ہے، ادئے ندھی اسٹالن کا کہنا تھا کہ بھارت کھیل اور مہمان نوازی کے لئے مشہور ہے تاہم مودی سٹیڈیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ناقابل قبول ہے، کھیل قوموں کو متحدکرنے، حقیقی بھائی چارے کو فروغ دینے اور نفرتوں کو مٹانے کے لئے ہے