بھارت میں پچھلے 73سال میں سب سے زیادہ انتہا پسند حکومت آئی ہے، وزیر اعظم
بھارت میں پچھلے 73سال میں سب سے زیادہ انتہا پسند حکومت آئی ہے، وزیر اعظم
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گلگلت بلتستان کی آزادی پریڈ سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت نے پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا بھارت میں پچھلے 73سال میں سب سے زیادہ انتہا پسند حکومت آئی ہے۔ بھارت نے 5اگست 2019میں جو کشمیر میں کیا کسی اور حکومت نے نہیں کیا۔
منظم منصوبے سے پاکستان کے خلا ف سازشیں کی جارہی ہیں۔ ملک کے لیے مضبوط فوج کا ہونا ناگزیر ہے۔ دشمنوں نے ہمیں غیرمستحکم کرنے کی کوشش کی اور سیکیورٹی فورسز نے انتشار پھیلانے کے کئی پروگرام پاش پاش کیے۔ ایازصادق جیسےمیرجعفراورمیرصادق کی شرمناک حرکت کی وجہ سےتاریخی شکست کےباوجودآج بھارت خوشی کےشادیانےبجارہاہے۔وہ بھارت جواپنی خفت مٹانےکیلیےاپنی شکست رافیل طیاروں کےنہ ہونےپرڈال رہاتھاآج وہ اس بیان کیوجہ سےبڑھکیں ماررہاہے۔پاکستان کی فتح کومتنازعہ کرنےکی کوشش کرنیوالےملک کےوفادارنہیں
وزیرا عظم عمران خان نے گلگت بلتستان دورے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ اور اپوزیشن کو خاص پیغام دتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں قوم دیکھے گی کس کے ماتھے پر پسینہ تھا اور کس کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں.ان شاءاللہ آنے والے دنوں میں دیکھیں گے کہ کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں اور کس کے ماتھے پہ پسینہ آتا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی آزادی پریڈ سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ اگر یہ ڈاکو چیف آف آرمی اسٹاف اور آئی ایس آئی کے چیف کے خلاف ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ یہ ٹھیک لوگ ہیں اور انکو منتخب کرنے پر میں اللّٰہ کا شُکر ادا کرتا ہوں۔مجھے معیشت اور الیکشن پر بلیک میل کرنے کی کوشش کی