بھتہ خور کی سزا کے خلاف اپیل، عدالت نے کیا حکم دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھتہ خوری اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزاکےخلاف اپیل مسترد کر دی گئی،سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کامران خان کوشک کا فائدہ دیتے ہوئے سزا کم کردی.

عدالت نے ملزم کامران خان کی سزا 13 سال سے کم کرکے 5 سال کردی ،ملزم کامران خان نےفضل ربی نامی تاجرسےایک لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا،انسداددہشت گردی عدالت کراچی نے ملزم کو 13 سال قید کی سزا سنائی تھی.

کراچی میں بھتہ خوری کیخلاف آواز اٹھانے پر تاجر کو گولیاں مار دی گئیں

واضح رہے کہ کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات بہت زیادہ تھے تا ہم دیگر کرائم کی طرح اب کچھ امن و امان ہوا ہے،بھتہ خوروں کی گرفتاری کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جاتی تھیں، بھتہ خور تاجروں کو نہ صرف ہراساں کرتے تھے بلکہ بھتہ نہ دینے پر ان کو دھمکیاں بھی دی جاتی تھیں

Shares: