اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے لیے کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم آزاد خان خیبر پختونخوا کا مفرور ہے اور واٹر ٹینکر ڈرائیور کے بھیس میں فیکٹری مالکان کو نشانہ بناتا رہا۔ایس ایس پی فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزم نے ایک فیکٹری مالک سے دو کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ بھتے کے ساتھ ملزم نے گولیاں اور دھمکی آمیز پرچیاں بھی بھیجی تھیں، جو اس کے سنگین عزائم اور شدت پسندی کی عکاسی کرتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آزاد خان مختلف صنعتی علاقوں میں واٹر ٹینکر چلاتے ہوئے فیکٹریوں سے متعلق اہم معلومات حاصل کرتا تھا، جسے وہ بھتہ خوری کے لیے استعمال کرتا رہا۔ اس کے دو سہولت کار پہلے ہی قانون کی گرفت میں آ چکے ہیں۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ گروہ کے دیگر ارکان کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جا سکے۔

اساتذہ کے لیے ٹیکس چھوٹ بحال، انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی منظوری

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کبھی دستبردار نہیں ہونگے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

Shares: