بھیک نا دینے پر بددعائیں اور بدتمیزی

قصور میں گداگروں کا راج
ضلع کچہری، آفس ٹائم اور بعد میں شہر، بس سٹینڈوں پر گداگروں کی بھرمار وکلاء چیمبرز اور باقی سرکاری ،پرائیویٹ دفاتروں اور  دکاندارں سے کم بھیک ملنے پر بدتمیزی اور بدعاوں پر اتر آتے ہیں گداگری کی آڑ میں منشیات فروشی، جسم فروشی، چوری،ڈکیتیوں میں اضافہ
تفصیلات کے مطابق ضلعی کچہری میں گداگروں کی بھرمار وکلاء چیمبرز اور باقی سرکاری،پرائیویٹ دفاترز،بس سٹینڈوں اور دوکانداروں سے کم بھیک ملنے پر آپے سے باہر ہو کر بدتمیزی اور بدعاوں پر اتر آتے ہیں
گداگری کی آڑ میں منشیات فروشی، جسم فروشی، چوریوں ،ڈکئتیوں میں اضافے  سے شہری غیر محفوظ آفس ٹائم کے بعد رات گئے تک پیشہ ور جرائم پیشہ گداگر شہر کا رخ کر لیتے ہیں کچہری میں پریشان سائلان، ملازمین، دوکاندارں اور خریداری کے لیے آئے شہریوں کے لئے عذاب بن گئے پولیس اور دیگر متعلقہ محکمے خاموش تماشائی، یہ گداگر زبردستی شہریوں سے بھیک لیتے نہیں بلکہ جبرا وصول کرتے نظر آتے ہیں جبکہ شہر میں پہلے ہی بیشمار بھیک مانگنے والے موجود ہیں اور پچھلے کئی روز سے درجنوں کی تعداد میں بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور نوجوان لڑکیوں نے بھیک مانگنے والوں کے لبادے اوڑھے پہلےکچہری اور بعد میں شہر کا رخ کر لیتے ہیں مذکورہ گداگروں نے شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے سرکاری اور غیر سرکاری دفاتروں اور دوکانوں میں گھس کر دکاندار اور خریداروں کے لیئے شہریوں سے زبردستی بھیک مانگ کر انہیں پریشان کرتے ہیں انجمن تاجران،عوامی، سیاسی و سماجی حلقوں کی تنظیموں کے عہدیداروں اراکین اعلیٰ حکام نے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.