سکھر: شہر کے نواحی علاقے روہڑی کے قریب ایک گاؤں میں مبینہ بھینس چوری کی کوشش دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق اہلخانہ کی مزاحمت پر چوروں نے فائرنگ کی، جس سے گاؤں کے دو افراد موقع پر ہی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ چور گھر میں داخل ہوئے اور گائے نکال کر لے جانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن مزاحمت پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔واقعے کے فوری بعد ایس ایس پی اظہر مغل نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ سرچ کے دوران پولیس اور چوروں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک مشتبہ چور ہلاک ہو گیا۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ دو زخمی چور ابھی علاقے میں چھپے ہوئے ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ افراد کے بارے میں فوری اطلاع دیں تاکہ انہیں جلد گرفتار کیا جا سکے۔








