سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کی زیر صدارت محافظ اسکواڈ اور ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر تعینات ملازمان سے ماہانہ میٹنگ، کارکردگی کا جائزہ

سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کی زیر صدارت محافظ اسکواڈ اور ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر تعینات ملازمان سے ماہانہ میٹنگ، کارکردگی کا جائزہ
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی زیر صدارت محافظ اسکواڈ اور ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر تعینات جوانوں سے ذکاء اللہ شہید پولیس لائن میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ڈی پی او سرگودھا نے محافظ اسکواڈ اور ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر تعینات عملہ کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو بے جا ناکہ لگا کر تنگ نہ کریں اپنے رویہ کو بہتر بنائیں، گشت کو مزید موثر بناتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں اور دیگر جرائم میں کمی لانے کیلئے بھر پور محنت کریں اچھی کارکردگی پر انعام جبکہ ناقص کارکردگی پر سرزنش کی جائے گی۔

Comments are closed.