پشاور: پشاور میں بھکاریوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ گداگری ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت چل رہی ہے۔

کمشنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں میں 24 ٹھیکے داروں کی نشاندہی کی گئی ہے جو اس دھندے میں ملوث ہیں۔ان ٹھیکے داروں کی گرفتاری کے لیے اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔اس آپریشن میں اب تک تقریباً 120 بھکاریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن میں 70 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حراست میں لیے گئے بھکاری مختلف علاقوں سے گرفتار کیے گئے ہیں جہاں یہ افراد گداگری کرتے ہوئے پائے گئے۔

کمشنر آفس نے بتایا کہ گداگری کے خلاف اس آپریشن کا مقصد شہر میں امن و سکون کو بحال کرنا اور اس غیر قانونی سرگرمی کے خلاف سخت قوانین کا نفاذ کرنا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے آپریشنوں کا مقصد گداگری کے دھندے کو جڑ سے ختم کرنا اور شہر کو اس غیر قانونی کاروبار سے پاک کرنا ہے تاکہ عوام کی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جا سکے۔پشاور کے شہریوں نے اس آپریشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکام کی کوششوں کو سراہا ہے۔

سیف علی خان واقعی زخمی تھے یا صرف ایک” اداکاری” تھی،حملے پر سوال اٹھ گئے

رؤف حسن پر درج مقدمات کی تفصیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

Shares: