پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس سروس کیلئے ایئر اسٹرپ کی تعمیر کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی جبکہ ایئر لائن سروس کے آغاز کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے پنجاب میں سپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی۔ طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چکن کے نرخ کم کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں جنسی جرائم کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی منظوری دی گئی۔ مریم نواز نے ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایئر اسٹرپ کی تعمیر کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پنجاب کی ایئر لائن سروس کے آغاز کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹریفک چالان اور جرمانے کی وصولی یقینی بنانے کا حکم دیا اورٹریفک چالان اورجرمانے کی عدم ادائیگی پر زیروٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لیگل ریفامز کے لئے پلان طلب لیا ہے۔ کابینہ نے نئے ایڈووکیٹ جنرل امجد پرویز کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ حکومت آتے ہی سفارشوں کی لائن لگ گئی لیکن کسی بھی سفارش پر عمل نہیں کیا۔لاء آفیسرز کی 100فیصد میرٹ پر تعیناتی ہونی چاہیے، بھرتی پر انگلی نہیں اٹھنی چاہیے۔ زیادتی کے واقعات کا سن کر سرشرم سے جھک جاتا ہے۔ پنک سالٹ پاکستان کا ہے صرف پیکجنگ کرکے فائدہ دوسرے ممالک اٹھارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ شہریوں نے نگہبان رمضان پر نہایت مثبت رسپانس دیا ہے۔ 25لاکھ 64ہزار گھرانوں کو نگہبان رمضان2025 ء کے چیک مل چکے ہیں۔ خوشی ہوئی کہ وفاق اور دیگر صوبوں نے پنجاب کے رمضان پیکج کو فالو کیا۔
انہوں نے کہا کہ جلد 1.5 ملین گھرانوں کو راشن کارڈ دینے جارہے ہیں۔ کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے،جواب دیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عیدالفطر پراشیائے خوردنوش کے نرخ پر کنٹرول رکھنے کی کڑی ہدایت کی اور کہا کہ پہلی بار رمضان میں قیمتیں کنٹرول میں رہیں، لائنز نہیں لگی اوردھکم پیل نہیں ہوئی۔ 15سال میں سب سے سستا رمضان بازار لگانے پر سلمیٰ بٹ اورپوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔
کراچی میں آج یوم القدس ریلی نکالی جائے گی
گورنر ٹیسوری کا وکیل رہا ، بات کرنے پر وہ ناراض ہو جاتے ہیں،مرتضیٰ وہاب
کئی بار بانی کی رہائی کیلئے ڈیل ہوئی ، شیر افضل مروت کا انکشاف
سیاحوں کی آبدوز بحر احمر میں ڈوب گئی، 6 اموات