باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھٹو خاندان میں خوشیاں آنے والی ہیں،بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بی بی بختاور بُھٹو زرداری کو رشتہ ازدواج میں منسلک کیاجا رہا ہے.
بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر کو ہو رہی ہے ۔منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس میں ہو گی، اس حوالہ سے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں،
بے نظیر کی بیٹی کی منگنی امریکہ میں مقیم یونس چوہدری کے صاحبزادے محمود چوہدری سے طے پائی ہے
منگنی تقریب میں شرکت کرنے والوں کو اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں، منگنی تقریب میں شرکت کرنے والوں کو بذریعہ ای میل دعوت قبول کرنا ہوگی۔ تمام شرکاء کو کورنا منفی ٹیسٹ کی رپورٹ بھی ای میل کرنا ہوگی۔ دعوت میں شرکت سے چوبیس گھنٹے پہلے رپورٹ بھیجنا ہوگی۔موبائل فون اور فوٹوگرافی کی بلاول ہاؤس کے اندراجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ بختاور زرداری 25جنوری1990 کو پیدا ہوئی تھیں،بختاور زرداری ذوالفقارعلی بھٹو اور نصرت بھٹو کی نواسی ہیں۔بختاور زرداری کے دادا حاکم علی زرداری ولد حسین زرداری اور دادی کا نام زرین آراء زرداری تھا.چھوٹی بہن آصفہ اور بھائی بلاول زرداری ھے۔
بختاور زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونی ورسٹی سے پاس کیا۔بختاور زرداری سوشل میڈیا پر اپنی سیاسی اور دلچسپ سرگرمیوں کی وجہ سے خاصی متحرک ہیں،انھوں نے اپنی باکسنگ کی ٹریننگ حاصل کی ہے ، بختاور زرداری سوشل میڈیا پر دبئی کی ایک عمارت سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو بھی شیئر کرچکی ہیں۔
بختاور زرداری نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ڈیزرٹ وارئیر چیلنج ایونٹ میں حصہ لیا۔ یہ ایونٹ اپریل 2017 میں منعقد کیا گیا تھا۔ ایونٹ میں بختاور زرداری نے دوڑ، جمپنگ، کلائمبنگ اور کرولنگ کرتے ہوئے فائنل لائن عبور کی