امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی انتخابات سے باہر ہو گئے۔ بائیدن نے الیلشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا

جوبائیڈن کے مقابلے میں سابق امریکی صدر ٹرمپ امیدوار تھے۔پولز میں ٹرمپ کو برتری حاصل تھی جس کے بعد جوبائیڈن کو قریبی حلقوں نے مشورہ دیا تھا کہ وہ الیکشن سے دستبردار ہو جائیں

جوبائیڈن کی الیکشن سے دستبرداری کو ٹرمپ کی پہلی فتح کہا جا رہا ہے

صدر جوبائیڈن نے صدارتی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کے لیے موجودہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

جو بائیڈن کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب ڈیموکریٹک قانون سازوں اور پارٹی عہدیداروں کی جانب سے ری پبلکن حریف سے مباحثے میں بائیڈن کی ناقص کارکردگی کے بعد ان پر صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا دباؤ تھا۔

Shares: