پاکستانی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی روکنے کے فیصلے پر کرکٹ آسٹریلیا پریشانی کا شکار ہوگیا اور بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے کھلاڑیوں کی شمولیت یقینی بنانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کیا ہے۔

بی بی ایل کے 15ویں ایڈیشن میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے، کیونکہ پی سی بی نے نئی این او سی پالیسی نافذ کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کھلاڑیوں کو این او سی صرف کارکردگی کی بنیاد پر جاری کیا جائے گا۔ اس پالیسی کے تحت بی بی ایل سمیت آئندہ تمام غیر ملکی ٹورنامنٹس کے لیے پہلے سے جاری کردہ این او سی بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے کہا ہے کہ ہم گزشتہ چند دنوں سے پی سی بی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور مثبت پیش رفت کی توقع رکھتے ہیں۔

ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی بی بی ایل میں حصہ لیں کیونکہ وہ لیگ کو نئی قدر بخشتے ہیں۔آسٹریلوی کرکٹ حلقوں میں بے تابی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان جیسے بڑے کھلاڑی اس سیزن کے لیے متوقع تھے۔ برسبین ہیٹ اور میلبورن اسٹارز نے تو اپنے میدانوں میں شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے اعزاز میں خصوصی سیکشنز بھی مختص کر رکھے ہیں۔

اسنیپ چیٹ نے مفت اسٹوریج ختم کرنے کا اعلان، فیس لاگو ہوگی

پاکستان کا تجارتی خسارہ 9.36 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا

مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہر حملہ، 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی

Shares: