عالمی منڈی کے اثرات کے باعث ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1972 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 812 روپے ہو گئی ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جو 34 روپے کمی کے بعد فی تولہ 4 ہزار 23 روپے ہو گئی۔

عالمی منڈی میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے، جہاں فی اونس قیمت 23 ڈالر کمی کے ساتھ 3340 ڈالر تک آ گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 5900 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 59 ہزار روپے پر آ گئی تھی۔

ڈیرہ غازی خان: ریونیو واجبات کی سو فیصد ریکوری کا ہدف، نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کا حکم

لندن ہائیکورٹ میں عادل راجہ کو بدترین قانونی شکست، الزامات جھوٹ کا پلندہ قرار

لندن ہائیکورٹ میں عادل راجہ کو بدترین قانونی شکست، الزامات جھوٹ کا پلندہ قرار

Shares: