ڈیرہ غازیخان (سپیشل روپورٹ )عید قربان کی چھٹیوں کے دوران صحت افزا فورٹ منرو میں تھانہ بی ایم پی فورٹ منرو کے انچارج کی ملی بھگت سے بتایا گیا یے جوا کھیلانے والے نامور اڈا مالکان پرویز بلوچ اکبر کھوسہ نادر خان غلام حسین نامی اشخاص و دیگر انکے گروہ کی سرپرستی میں نامور جواریوں میں کروڑوں روپے کا جوئے کا بڑا میج لگنے کا انکشاف جوئے کے اڈا مالکان نے ڈویژن ڈیرہ غازی خان کے تقریباً 85سے زائد نامور جواریوں کو باقاعدہ عید قربان کی چھٹیوں میں جوا کے میچ میں شامل ہونے کیلئے دعوت نامے ارسال کر دئے زرائع جوا کے اڈا مالکان نے کمانڈنگ بارڈر ملٹری پولیس کے خوف سے کھلے میدان میں جوا کھلانے کی بجائے خفیہ طور پر جوا کھلانے اور جواریوں کی رہائش کیلئے تین یوم کیلئے زرائع کے مطابق ایک مکمل اناڑی ہلز ہوٹل بک کروا لیا اور سود خوروں نے بھی اسی ہوٹل میں کمرے بک کروا لئے چھٹیوں کے دوران جواریوں اور سود خوروں کے علاوہ غیر متعلقہ شخص کو ہوٹل کے اندر نہیں آنے دیا جائے گا زرائع -ہوٹل کی طرف بی ایم پی کے اعلیٰ افسران کی سرکاری گاڑی کو دیکھتے ہی فورا موبائل فون کے ذریعے اطلاع دینے کیلئے دو دیہاڑی دار مقامی بلوچ تعینات کر دئیے اطلاع ملتے ہی جوا بند کر کے جواری اپنے اپنے کمروں میں چھپ کر سیاحوں کا روپ دھار لیں گے چھوٹے جوا کھلانے والے تقریباً ایک درجن کے قریب اڈا مالکان نے سیاحوں کی جیبیں صاف کرنے کیلئے ڈیمس جھیل اناری تریمو اور پارک کے علاوہ دیگر مقامات پر اڈے بنانے کیلئے لنگوٹ کس لئیے شہری حلقوں نے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں عید قربان کی چھٹیوں میں کروڑوں روپے کا کھیلا جانے والا جوا بند اور جوا کے اڈا مالکان کو گرفتار کر کے کمانڈنگ بارڈر ملٹری پولیس ڈیرہ غازیخان سے کارروائی کا پرزور مطالبہ
تفصیل کے مطابق صحت افزا مقام فورٹ منرو میں عید قربان کی چھٹیوں میں بتایا گیا ہے جوا کھلانے والے اڈا مالکان پرویز بلوچ اکبر کھوسہ نادر خان غلام حسین نامی اشخاص و دیگر بتائے گئے ہیں نے بارڈر ملٹری پولیس تھانہ بی ایم پی فورٹ منرو کے انچارج کی مبینہ ملی بھگت سے ڈیرہ غازیخان ڈویژن راجنپور مظفرگڑھ لیہ  علاوہ ملتان رحیم یارخاں ودیگر کے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تقریبا 85سے زائد نامور جواریوں کو باقاعدہ عید قربان کی چھٹیوں میں بہت بڑے کروڑوں روپے کے جوا کے میچ میں شامل ہونے کیلئے دعوت نامے ارسال کر دئیے ہیں اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جوا کے اڈا مالکان نے کمانڈنگ بارڈر ملٹری پولیس کے چھاپے کے خوف سے انچارج بی ایم پی تھانہ فورٹ منرو کی مشاورت سے کھلے میدان میں جوا کھلانے کی بجائے خفیہ طور پر جوا کھلانے کے لیے اور جواریوں کی رہائش کیلئے اناڑی ہلز ہوٹل مکمل بک کروا لیا ہے اور ساتھ ہی سود خور بڑے مگرمچھوں نے بھی اسی ہوٹل میں کمرے بک کروا رکھے ہیں زرائع نے یہ بھی بتایا کہ ہوٹل میں اسی دوران جواریوں سودخوروں اور جوا کے اڈا مالکان کے علاوہ غیر متعلقہ شخص کو ہوٹل کے اندر نہیں آنے دیا جائے گا زرائع نے یہ بھی بتایا کہ جوا کے اڈا مالکان پرویز بلوچ اکبر کھوسہ نادر خان غلام حسین نے خود اور جواریوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہوٹل سے باہر دو مقامی بلوچ دو ہزار روہے دیہاڑی ہر تعینات کر دئیے ہیں جو انہیں بی ایم پی کے اعلیٰ افسران کی سرکاری گاڑی مزکورہ ہوٹل کی طرف اتا دیکھ کر فورا موبائل فون کے ذریعے اطلاع کر دیں گے پھر جواری جوا بند کر کے اپنے اپنے کمروں میں چھپ کر سیاح بن جائیں گے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چھوٹے جوا کھلانے والے تقریباً ایک درجن کے قریب سیاحوں کی جیبیں صاف کرنے کے لیے ڈیمس جھیل اناری تریمو پارک کے علاوہ دیگر رش والے مقامات پر اڈے بنانے کیلئے لنگوٹ کس لئیے ہیں اور یہ چھوٹا سا کپڑا بچھا کر تاشوں اور فرکی کے زریعے جوا کھلا کر سیاحوں کی جیبیں خالی کریں گے عوامی سماجی حلقوں کے علاوہ شہریوں محمد اکرم لودھی ،فدا حسین خان ،عبدالمجید خان،محمد طاہر، محمد اسلم خان ،محمد انیس خان و دیگر نے مبینہ عید قربان کی چھٹیوں کے روز صحت افزا مقام فورٹ منرو میں کروڑوں روپے کا کھیلا جانے والا جوا بند اور جوا کھلانے والے معروف جوا کے اڈا مالکان پرویز بلوج اکبر کھوسہ نادر خان غلام حسین نامی اشخاص ودیگر ان کے گروہ کے اڈا مالکان کو گرفتارکر کے کمانڈنگ آفیسر ملٹری پولیس ڈیرہ غازی خان سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں عرصہ تقریباً ڈھیڑ ماہ سے کروڑوں روپے کا جوا کھیلا جا رہا ہے عوامی شکایت اور چند روز قبل  اخبارات کی نشاندھی کرنے کے باوجود چمک کے کمال ہر کاروائی نہ ہو سکی جو بارڑر ملٹری پولیس کیلئے سوالیہ نشان ہے

Shares: