لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نےبجلی بلوں میں ریلیف کی نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
باغی ٹی وی : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز 31 جنوری کو ملک بھر میں احتجاج کیا گیا یہ احتجاج بجلی بلوں میں کمی اورعوام کو ریلیف دینے کے لیے شروع کیا گیا، اب 5 فروری کے بعد بجلی بلوں میں ریلیف کی نئی تحریک شروع کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدے پر دھرنا دیا تو حکومت نے کہا کہ دھرنے کے بعد بلز کم ہوں گے لیکن پنجاب میں 2 ماہ کے لیے فی یونٹ کم کیا گیا مگر یہ کمی مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیے بجلی بلوں میں ناجائز ٹیکس ختم ہونے چاہیئیں، پیٹرولیم مصنوعات سمیت ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، اور حکومت کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہیں بڑھا دی گئیں۔
اپنی جوہری تنصیبات پر کسی بھی حملے کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیں گے،ایران
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے اظہار رائے پر قدغن لگانے کے لیے متنازعہ پیکا ایکٹ منظور کیا، اہل غزہ نے تاریخی مزاحمت سے دنیا میں سر فخر سے بلند کر دیا، ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں فلسطینیوں کو رہنے کے لیے جگہ دیں۔
ملک کے مزید 26 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق