وزارت خزانہ نے پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے بلوں میں عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق محصولات کی وصولی میں کمی کی وجہ سے اس تجویز پر عمل نہیں ہوسکتا، بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس میں کمی سے مزید ریونیو شارٹ فال ہوگا۔وزارت خزانہ نے پاور ڈویژن کی تجویز پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کا یہ مطالبہ قبول نہیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے بجلی کے بلوں میں عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کی درخواست کی تھی۔دوسری طرف وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہوجائے، آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے 10 سے 12 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کرسکتے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کا اثر عام آدمی تک پہنچ چکا۔اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کرسکتے ہیں، خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے، بگاس کے 8 پلانٹس کا جائزہ لینے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ مزید 16 پلانٹس کی نظرثانی بھی کرنے جا رہے ہیں۔
کراچی میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ