باغی ٹی وی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے بجلی کے بنیادی نرخ میں کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے بنیادی نرخ میں حتمی کمی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی، اور اس کی منظوری کے بعد نیا یکساں ٹیرف پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ نیپرا نے بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف کو 34 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ پچھلے نرخ کے مقابلے میں اوسط 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ نیپرا نے گزشتہ روز مالی سال 2025-26 کے لیے پاور پرچیز پرائس کا فیصلہ بھی جاری کیا تھا، جس کے تحت نیشنل اوسط پاور پرچیز پرائس میں 1 روپے 2 پیسے فی یونٹ کی کمی کی منظوری دی گئی تھی۔ماہرین کے مطابق اگر وفاقی کابینہ نے نیپرا کی سفارشات منظور کر لیں تو مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی، پی ٹی آئی کے ارکان میں تلخ کلامی، الزامات کی بوچھاڑ

پاکستان کا ایران اسرائیل جنگ بندی کا خیرمقدم

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پیپلزپارٹی میں شامل

ابھینندن کو گرفتار کرنے والے ہیرو میجر معیز عباس جنوبی وزیرستان میں شہید

کشن گنگا اور رتلے منصوبے: پاکستان نے کارروائی روکنے کی بھارتی درخواست مسترد کردی

Shares: