کراچی:سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے سوشل میڈیا پر سندھ کے مختلف اضلاع میں بجلی چوری کی تفصیلات جاری کر دیں۔
باغی ٹی وی : کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ مختلف اضلاع میں 30 سے 50 فیصد سے زائد بجلی چوری ہو رہی ہے تاہم تھر پار کر اور جامشورو میں بجلی نقصانات صرف 11 سے 15 فیصد تک ہیں سندھ کے 8 اضلاع میں بجلی چوری 50 فیصد، 15 اضلاع میں 40 فیصد اور 19 اضلاع میں بجلی چوری 30 فیصد سے زائد ہے۔
https://x.com/Rashidlangrial/status/1711561109453320461?s=20
سیکرٹری پاور ڈویژن کے اعداد و شمار کے مطابق بجلی چوری کے نقصانات میں 59 فیصد کے ساتھ جیکب آباد سرفہرست ہے، سجاول 58 فیصد سے دوسرے اور لاڑکانہ 57 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے سندھ کے دیگر اضلاع میں بجلی چوری کے نقصانات کشمور میں 56 فیصد، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، دادو اور نوشہروفیروز میں 52 فیصد ہیں۔
بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں، 18 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کر لئے، سیکرٹری پاور ڈویژن
جاری اعدادو شمار کے مطابق مٹیاری میں بجلی چوری کے نقصانات 49 فیصد، خیرپور میں 48 فیصد، شہید بے نظیر آباد اور میرپورخاص میں 43 فیصد ہیں گھوٹکی اور ٹھٹہ میں بجلی چوری کے نقصانات 41 فیصد جبکہ سانگھڑ میں 32 اور بدین میں 31 فیصد ہیں سکھر میں بجلی چوری کے نقصانات 30 فیصد جبکہ عمرکوٹ میں بجلی چوری کے نقصانات 27 فیصد ہیں۔
قبل ازیں راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ بجلی چوری سے 18 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کیے، ایک ماہ میں 13 ہزار 778 بجلی چوروں کو گرفتار کیا، بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کا آغاز7ستمبر کو کیا گیا، مہم کو چوری روکنا، بلز ادائیگی بہتر اور بجلی چوروں کو گرفتار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا تھا۔