سندھ پولیس کا تمام تھانوں کو بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت

مقامی پولیس علاقے کی بجلی کی تقسیم کار کمپنی سے رابطہ میں رہے گی
0
76
Sindh Police

کراچی: سندھ میں بجلی چوروں کے خلاف پولیس بھی میدان میں آگئی، تمام تھانوں کو بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

باغی ٹی وی: ترجمان پولیس نے کہا کہ وفاقی وزرات توانائی نے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف حکامات جاری کیے ہیں، وفاق نے سندھ بھر کے تھانوں کو احکامات جاری کیے ہیں مقامی پولیس علاقے کی بجلی کی تقسیم کار کمپنی سے رابطہ میں رہے گی، بجلی چوروں کے خلاف مقدمے کا اندراج اور گرفتاری پر معاونت فراہم کی جائے گی-

ترجمان سندھ پولیس نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کی ہفتہ واررپورٹ آئی جی سندھ کو بھیجی جائے گی اور ملوث افراد کو بجلی چوری ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔

آئیسکو میں کئی افسروں کے تبادلے

دوسری جانب ڈائریکٹر کسٹمر سروسز لیسکو نے 8 افسران کیخلاف کارروائی کی ہے پانچ ایکسیئن، دو ایس ڈی او، ایک لائن سپرنٹنڈنٹ بجلی چوری، غلط کنکشن دینے میں ملوث پائے گئے-

واضح رہے کہ بجلی چوری روک تھام کیلئے تقسیم کارکمپنیوں کے افسران کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے،ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق 1955 افسران کے خلاف ایف آئی آرز درج کرلی گئی ہیں اور 21 کو گرفتار کرلیا گیا، ڈسٹری بیوشن کمپنیز پر 40 لاکھ یونٹس بجلی چوری ثابت ہونے پر 164 ملین روپے جرمانہ کیا اور عائد کیے گئے جرمانے میں سے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے وصول ہوگئے،بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بدعنوان افسران کی ملی بھگت سےبجلی چوری کی جارہی تھی، آپریشن کے دوران 1914 افسران کےخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

سی ڈی اے اسٹیٹ ونگ میں اربوں کی کرپشن،2 افسران کو فارغ کر دیا گیا

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق لیسکو 351، گیپکو 138، فیسکو کے 195 افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کی گئی ہے جبکہ آئیسکو کے 219، میپکو کے 314، پیسکو کے 299، حیسکو 112، سیپکو 86، کیسکو 165، ٹیسکو کے 35 افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری جاری ہے 248 منفی ساکھ والے افسران کوبغیرسفارش کے مختلف علاقوں میں تبدیل کردیاگیا۔

سندھ پولیس کے 18 ایس ایس پیز کے تقرر و تبادلے

Leave a reply