اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے آئندہ 7 سال کے جنریشن ٹیرف کی منظوری دے دی۔
باغی ٹی وی : نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا،جس کے مطابق بجلی استعمال ہو نہ ہو کپیسٹی پیمنٹ کرنا پڑےگی،کے الیکٹر ک کے جنریشن ٹیرف ڈیزل پر 44 روپے 33 پیسے سے 50 روپے 75 پیسے فی یونٹ تک منظوری دی گئی ہے،اس کے علاوہ ایل این جی پر جنریشن ٹیرف20 روپے67 پیسے سے 41 روپے75 پیسے فی یونٹ تک منظور کیا گیا، فرنس آئل پرجنریشن ٹیرف 33 روپے 31 پیسے سے 34روپے 64 پیسے فی یونٹ تک مقرر کیا گیا ہے جب کہ گیس پر فی یونٹ جنریشن ٹیرف6 روپے 83 پیسے سے9 روپے 62 پیسے تک مقرر کیا گیا ہے۔
نیپرا نے ٹیرف کی یہ منظوری جون 2023 کے بعد سے اگلے سات سال کے لیے دی ہے، کے الیکٹرک نے دسمبر 2022 میں پاور جنریشن کے حوالے سے ٹیرف اور اس میں 14 فی صد ڈالر انڈیکشن مانگی تھی، جو نیپرا نے 11.50 فی صد تک دے دی ہے۔
کے الیکٹرک کے 2 پاور پلانٹس گیس نہ ہونے کے باعث بند ہیں، انھیں ’ٹیک یا پے‘ پر منتقل کر دیا گیا ہے، بن قاسم کیو ایس تھری کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل بیک اپ فیول کی اپیل مسترد کر دی گئی، کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس میں بن قاسم پی ایس تھری کو 11 سال کا جنریشن ٹیرف دیا گیا ہے۔
کے الیکٹرک کے دیگر پلانٹس جن کی مدت سات سال سے پہلے ختم ہو جائے گی، ان کا ٹیرف ان کی لائف پر دیا گیا ہےکے الیکٹرک نے نان ایکسکلوزیو ٹیرف مانگا تھا، ادارے کی پاور جنریشن اس وقت تقریبا 2800 میگا واٹ ہے، اس جنریشن ٹیرف کا عام صارف کے بل پر کوئی اثر نہیں آئے گا-