وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں کابینہ کی توانائی پر ذیلی کمیٹی کا قومی انرجی پلان اور دیگر اصلاحات پر مشتمل سفارشات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعظم نے تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے جامع قومی انرجی پلان بنانے کی اصولی منظوری دی۔ مزید براں اجلاس میں ویلنگ چارجز کی نیلامی کے بارے میں فریم ورک گائیڈ لائنز کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ملک بھر میں بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے اور ذیلی ترسیلی اداروں کی نجکاری کے عمل کو موثر طور پر مکمل کرنے کی خصوصی ہدایات بھی دیں. اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، صوبوں کے چیف سیکڑریز اور دیگر متعلقہ سرکاری عہدے داران نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے جامع قومی انرجی پلان کے لئے علیحدہ سیکرٹریٹ بنانے کی بھی منظوری دی. اجلاس میں ویلنگ چارجز کی نیلامی کے لیے فریم ورک گائیڈ لائنز کی اصولی منظوری بھی دی گئی،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قومی انرجی پلان کی مجوزہ پالیسی میں تمام متعلقہ وزارتیں اور صوبائی حکومتیں باہمی ہم آہنگی کے ساتھ قابل عمل جامع حکمت عملی پیش کریں. قومی انرجی پلان کی تشکیل میں صنعتوں کے لیے کم سے کم لاگت پر بجلی کی فراہمی، اور گھریلو صارفین کے لیے سہولت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ قومی انرجی پلان میں وزارت موسماتی تبدیلی، وزارت خزانہ، وزارت صنعتی پیداوار اور وزارت پیٹرولیم کی سفارشات کو موثر انداز میں شامل کیا جائے۔ ملک میں بجلی کے ذیلی ترسیلی ادارے کی نجکاری کو موثر انداز اور جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ملک کی صنعتی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے صنعتوں کو بجلی مسابقتی ٹیرف پر فراہم کیا جائے۔ ملک میں بجلی کی ترسیلی نظام میں حالیہ اصلاحات کے بعد بہتری آئی ہے۔تمام متعلقہ اکائیوں اور وزارتوں کی باہمی ربط سے قومی سطح پر انرجی کے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیۓ سہولت میں بہتری دیکھی گئی ہے

Shares: