ملک کے مختلف شہروں میں بجلی بلوں کے خلاف آج بھی احتجاج کیا جارہا ہے-

باغی ٹی وی: بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں شہریوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے کہیں میٹر توڑے تو کہیں بلوں کو آگ لگائی،لاہور میں بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاج کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ آسمان کو چھوتی مہنگائی کے ساتھ بجلی کے بھاری بلوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہےقصور کے علاقے چونیاں میں تاجروں نے میونسپل کمیٹی ہال تک ریلی نکالی اور حکومت سے بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا-

آزاد کشمیر کے باغ میں درزی نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف دکانیں بند کرکے سلائی مشینیں لیکر سڑکوں پر نکل آئے تاجروں، شہریوں، سول سوسائٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما بھی ٹیلرز ایسوسی ایشن کے احتجاجی مظاہرے میں شامل ہوئے مظاہرین نے واپڈا اور بجلی بلز میں اضافے کے خلاف نعرے بازی کی اور عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے لگائے گئے احتجاجی کمیپ میں دھرنا دیا، جبکہ شہریوں نے آزاد کشمیر میں صارفین کو بجلی فری دینے کا مطالبہ کیا-

کراچی یونیورسٹی، گرلز ہاسٹل میں نامعلوم افراد کے داخلے کی کوشش،خوف و ہراس

خوشاب میں بھی غلہ منڈی مٹھہ ٹوانہ سے لاری اڈے تک ریلی میں تاجر،دکاندار، وکلا اور شہریوں نے شرکت کی سندھ میں ٹنڈوالہ یارمیں بھی چمبڑ ناکہ سے موج دریا روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے حکومت سے ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا، راجن پور میں انجمن تاجران نے بجلی کے بل، میٹر اور روٹی اٹھا کر احتجاج کیا، حافظ آباد میں تاجروں، دوکانداروں اور بھٹہ مزدوروں نے بجلی بل میں اضافے کے خلاف کچہری بازار سے بس اسٹینڈ تک ریلی نکالی، فوارہ چوک پر احتجاجی کیمپ بھی لگایا گیا۔

مظفرآباد میں آج پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے شہر میں کاروباری مراکز، پیٹرول پمپس اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں،پشاور میں تاجروں کی جانب سے بجلی بلوں کے خلاف آج شٹرڈاؤن ہڑتال اعلان کیا ہے شہر بھرکی اکثرمارکیٹیں بند ہیں تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی کے مہنگے بل اوربڑھتی مہنگائی اب قابل برداشت نہیں ہیں, حکومت فوری اشرافیہ کی مفت بجلی ختم کرے-

جوہانسبرگ میں5 منزلہ عمارت میں آتشزدگی،درجنوں افراد ہلاک

مہنگائی کے خلاف خیبرپختونخوا بار کونسل نے بھی ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے آج عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے بار کونسل کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کی عدالتوں میں آج وکلاء پیش نہیں ہوں گے بار کونسل نے پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس بلوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام بنیادی آئینی حقوق سے محروم ہورہے ہیں۔

ہجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف سکھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے شہر میں تمام چھوٹے بڑے بازار اور مارکیٹں بند ہیں،اوکاڑہ میں انجمن تاجران کی طرف سے مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہے، ضلع مالاکنڈ میں متحدہ ٹریڈ یونین کی کال پربٹ خیلہ درگئی سخاکوٹ تھانہ اورطوطہ کان میں کاروباری مراکزبند ہیں۔

لاہور: دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اورغیرقانونی بس، ویگن و پارکنگ اسٹینڈزکےخلاف کریک ڈاؤن

کراچی میں اضافی بلوں پر احتجاج میں تشدد کے معاملے پر محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں، محکمہ داخلہ نے کے الیکٹرک کے حکام سے ملاقات کے بعد ہدایت جاری کی ہیں محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو مکتوب تحریر کیا ہے، مکتوب میں کے الیکٹرک کی املاک اور عملے کی ہر ممکن حفاظت کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شہریوں کا کراچی، راولپنڈی، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی بلوں اور اضافی ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری ہے اسی حوالے سے تاجر ایکشن کمیٹی نے یکم ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس کے تحت شہر کے تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں گی جب کہ ٹنڈوالہ یار اور لاہور کے تاجروں نے دو ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے،بجلی بلوں کے خلاف کراچی میں تاجروں کی جانب سے کل ہڑتال کی جائے گی،جلی کے بھاری بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے دو ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ:ٹیموں کی شرٹس پر میزبان ملک پاکستان کا نام کیوں نہیں لکھا؟

Shares: