ملک بھر میں بجلی کی رصد زیادہ جبکہ طلب میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے، ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 2200 میگا واٹ ہےملک بھر میں جہاں شدید گرمی نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے وہیں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کو مزید اذیت میں مبتلا کررکھا ہے جس وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہیں۔

وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں بجلی کی طلب 21 ہزار 2 سو میگا واٹ جبکہ پیداوار 19 ہزار میگا واٹ ہے ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 2200 میگا واٹ ہے،طلب میں کمی کی وجہ فیکٹریاں، کارخانے اور کاروباری مراکز کاپوری طرح نہ کھلنا ہے ایک دو روز میں بجلی کی طلب اور رسد کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

پاکستان کو قرض کی منظوری،آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے …

ادھرلاہورا لیکٹرک سپلائی کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو میں بجلی کی طلب 3600 میگا واٹ ہے،جبکہ اس وقت لیسکو کو 3500 میگا واٹ بجلی مل رہی ہے،لیسکو کا شارٹ فال 100 میگا واٹ ہے، لیسکو کی حدود میں فی الحال شہری علاقوں میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی دیہی اور ہائی لاسز فیڈرز پر 2 سے 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

واٹس ایپ نے بھارت میں مزید 65 لاکھ واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی لگادی

دوسری جانب کراچی کے علاقے حسن اسکوائر پر علاقہ مکینوں نے بجلی کی طویل بندش پر احتجاج کیا اور سڑکوں پر نکل آئے، شہریوں نے رات گئے سڑک کو بند کردیا جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ 4 سے 14 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے جہاں اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں میں 10 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ لانڈھی، کورنگی اور اطراف کے علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی

Shares: