ملک میں بجلی کی خرید و فروخت کے لیے آزاد مارکیٹ کا نیا نظام لاگو کردیا گیا، نیپرا نے آزاد سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کو لائسنس جاری کردیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق نئے نظام کے تحت پاکستان میں بجلی کی موثر اور شفاف مسابقت کے لیے مارکیٹ میسر آئے گی، نیا نظام صارفین کو مختلف سپلائرز سے براہ راست بجلی خریدنے کے قابل بنائے گا، آزاد مارکیٹ آپریٹر بجلی صارفین کو روایتی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا متبادل پیش کرے گا۔ نیپرا نے آزاد مارکیٹ آپریٹرکو لائسنس منتقل کرنےکا فیصلہ جاری کردیا، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا لائسنس آزاد مارکیٹ آپریٹرکو منتقل کردیا گیا۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ نیا نظام بجلی کے واحد خریدار کے طور پر حکومت کے کردار کو ختم کرے گا، آزاد مارکیٹ آپریٹر مارکیٹ کو ایک ملٹی پلیئر آزاد مارکیٹ میں تبدیل کرے گا۔اعلامہے میں بتایا گیا کہ آزاد مارکیٹ آپریٹر ابتدائی طور پر 3 ڈائریکٹرز پر مشتمل ہوگی اور بعد میں تعداد 11 سے زیادہ ہوگی جب کہ ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن سید زکریا علی شاہ آزاد مارکیٹ آپریٹرکے سی ای او تعینات ہیں۔آزاد مارکیٹ آپریٹر کے ڈائریکٹرز میں سیکریٹری پاور محمد فخر عالم، جوائنٹ سیکریٹری خزانہ سجاد حیدر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کو 3 اداروں میں تقسیم کرنے کی منظوری دی تھی، ان میں سے ایک ادارہ آزاد سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کے نام سے قائم کیا گیا ہے۔

حکومت نےلیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کر دیا

پاک بھارت کشیدگی،ڈیڈ لائن ختم ہونے پر واہگہ اٹاری بارڈر بند

وزیراعظم کا امریکا سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

پہلگام واقعہ، بھارتی مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی کے واقعات میں اضافہ

Shares: