بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ متوقع

فیول پرائس کی مد میں بقایا جات مجموعی طور 28 ارب سے زائد ہیں
0
135
bijli

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق بجلی فی یونٹ 3 روپے 53 پیسے تک مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، فیول پرائس اور بقایاجات کی مد میں اضافے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبرکے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، ماہ اکتوبر کے لیے پیداواری لاگت کےمطابق ایف سی اے کا اضافہ 36 پیسے ہے،اس کے علاوہ درخواست میں 3 روپے 16 پیسے بقایاجات کی مد میں شامل کیے گئے ہیں فیول پرائس کی مد میں بقایا جات مجموعی طور 28 ارب سے زائد ہیں جب کہ ایف سی اے اور بقایا جات کا مجموعی طور پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ صارفین پر پڑے گا۔

کے الیکٹرک کی 20 سالہ لائسنس توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

دوسری جانب کے الیکٹرک کے لائسنس کی 20 سالہ مدت جولائی 2023 میں ختم ہوگئی تھی، نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع دے رکھی ہے جو جنوری میں مکمل ہورہی ہے چیئرمین نیپرا وسیم مختار، ممبر سندھ رفیق احمد شیخ، متھر نیاز رانا، ممبر خیبرپختونخوا مقصود انور خان اور ممبر آمنہ احمد پر مشتمل اتھارٹی نے کے الیکترک کی درخواست پر سماعت کی۔

اس موقع پر نیپرا کے کیس آفسر نے بتایا کہ صارفین کے تحریری تبصروں اور موجودہ عوامل کی بنیاد پر مختلف ایشوز تیار کیے گئے ہیں سماعت کے دوران لوڈ شیڈنگ کا معاملہ، اتھارٹی کے ساتھ شیئر کیے گئے اعداد و شمار کی معتبریت اور کے الیکٹرک کے اپنے فرسودہ جنریشن پلانٹس کی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی۔

شمالی کورین جاسوسی سیٹلائٹ نے وائٹ ہاؤس، پینٹاگون امریکی طیارہ بردار جہازوں کی تصاویر لے …

Leave a reply