بجلی کی قیمت میں اضافہ ،نوٹیفیکیشن جاری

بجلی کی قیمت میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا
0
36
bijli

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

باغی ٹی وی: حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر کے بلوں میں ہوگا اضافے سے صارفین پر 46 ارب 76 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کا فیصلہ مؤخر

مسلم لیگ ن آفس اور عسکری ٹاور حملہ کیس: یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں …

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

یاد رہے کہ قبل ازیں یہ خبریں تھیں کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاریاں جاری ہیں، اس کے ساتھ ہی گیس بھی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے اور پیٹرولیم لیوی میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہےذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی اورگیس کے ریٹ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل بڑھانے ہوں گے اس لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تقریباً 4 روپے فی یونٹ تک مزید اضافے کا امکان ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہبازسمیت دیگر بری

ذرائع کا کہنا تھا کہ اوگرا نے گیس کے ٹیرف میں 50 فیصد تک اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا رکھی ہے اور گیس مزید مہنگی کرنے سے متعلق فیصلہ بھی جلد متوقع ہے جب کہ حکومت کے پاس پیٹرول اور ڈیزل پرلیوی میں 10 روپے فی لیٹرتک اضافے کی گنجائش ہے۔

Leave a reply