بجلی کی قیمت میں اضافہ کا اطلاق کن پر ہو گا، مشیر خزانہ نے بتا دیا
میشر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا تین سے یونٹ استعمال کرنے والے پر اطلاق نہیں ہو گا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ اپنی ضرورت کے تحت سب کچھ کر رہے ہیں، خسارہ کو کم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سات آٹھ ماہ سے چل رہے تھے جو مکمل ہوئے ہیں، مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ نے ایمنسٹی سکیم کی منظوری دی ہے. اسکیم میں ہرپاکستانی شہری حصہ لےسکتاہے،سرکاری عہدہ رکھنےوالےاس اسکیم میں حصہ نہیں لےسکتے،اسکیم کافلسفہ لوگوں کوڈرانا،دھمکانانہیں بلکہ کاروباری حوصلہ بڑھانا ہے .انہوں نے کہا کہ تین سو سے کم یونٹ استعمال کرنے والون پر بجلی کی قیمت کا کوئی اثر نہیں پڑھنے دیں گے، قیمتوں میں اضافہ تین سو سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والو ں پر ہو گا. غریب عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں.