بجلی صارفین کیلئے بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے فی یونٹ تک کا اضافہ

0
110
nepra

بجلی صارفین کیلئے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کر دیا گیا، نیپرا نے حکومتی درخواست پر اپنا فیصلہ جاری کردیا، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا۔گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک مقرر کردیا گیا، فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیا گیا، ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا بجلی ٹیرف7.12 روپے اضافے سے 36 روپے 89 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا۔
ماہانہ301 سے400 یونٹ پر ٹیرف 7.02 روپے اضافے سے فی یونٹ ٹیرف 39.15 روپے مقرر کیا گیا، ماہانہ 401 سے 500 یونٹ 6.12 روپے اضافے سے41.36 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا۔ماہانہ501 سے600 یونٹ استعمال پر ٹیرف6.12 روپے اضافے سے 42 روپے 40 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا، ماہانہ601 سے 700 یونٹ پر بجلی ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 43 روپے 79 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا۔ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف6.12 روپے اضافے سے 48.84 روپے کر دیا گیا۔

Leave a reply