پاور ڈویژن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال ۲۴-۲۰۲۳ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے لائن لاسز اور بلوں کی عدم وصولی کی مد میں 591 ارب روپے کا نقصان کیا تھا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال ستمبر ۲۰۲۴ تک پہلے تین ماہ کے نتائج پچھلے سال سے کافی بہتر ہیں۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں نے تین ماہ میں پچھلے سال کے 308 ارب روپے کے مقابلے میں اس سال 239 ارب روپے کا نقصان کیا ہے جو کہ 69 ارب روپے کی بہتری ہے تقسیم کار کمپنیوں کی وصولی پہلے تین ماہ میں پچھلے سال 84 فیصد کے مقابلے میں اس سال 91فیصد رہی ہے جس میں واضح بہتری دیکھی جا سکتی ہے۔ پچھلے سال پہلے چار ماہ یعنی جولائی تا اکتوبر گردشی قرضے میں 301 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ اس سال پہلے چار ماہ گردشی قرضے کا اضافہ صرف 11 ارب روپے ہے جو کہ بہتر کارکردگی کا عکاس ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بہتری حکومت کی جانب سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات، مؤثر مانیٹرنگ، اور بہتر حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو بجلی کے شعبے میں مزید استحکام اور عوام پر بوجھ میں کمی ممکن ہو سکتی ہے۔یہ پیش رفت بجلی کے بحران سے نمٹنے اور مالی نظم و ضبط کے قیام میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

سعودی عرب اور قطر دورہ انتہائی مفید رہا،وزیراعظم

وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری،شاہی دیوان کے مشیر کی ملاقات

پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کے درمیان دو طرفہ اقتصادی تعاون میں اضافے پر اتفاق

سعودی عرب، عمران خان کی تصویر لہرانے پر شیرافضل مروت کا اسٹاف آفیسر گرفتار

مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

Shares: