کوئٹہ : بجلی کی تاریں چوری کرنیوالے 3 افراد گرفتار،1 کروڑ سے زائد کا سامان برآمد
بجلی کی تاریں چوری کرنے والا گروہ 15افرادپر مشتمل ہے
کوئٹہ میں پولیس نے بجلی کے کنڈکٹرز اور تاریں چوری کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق نو حصار تھانے کی پولیس نے کیسکو کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے تین افراد فاروق، علی حیدر اور کفایت اللہ کو گرفتار کرلیا،پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر ملزم فاروق کے گھر پر چھاپہ مارکر وہاں سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 20ہزار میٹر بجلی کی تاریں برآمد کرلیں۔
پولیس کے مطابق بجلی کی تاریں چوری کرنے والا گروہ 15افرادپر مشتمل ہے، گروہ کے افراد کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کے کھمبوں سے تاریں چوری کرتے ہیں، کیسکونے بجلی کے کنڈکٹرز اورتاریں چوری ہونے کے واقعات پر صوبے کے مختلف پولیس تھانو ں میں تحریری درخواستیں جمع کرادیں۔