بزنس مین گروپ اور کراچی چیمبر نے بجلی نرخوں میں کمی کے وزیر اعظم ریلیف پیکیج کا خیرمقدم کیا ہے،
باغی ٹی وی کے مطابق بزنس مین گروپ اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی لیڈرشپ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے صنعتی صارفین کے لیے فی یونٹ 7.59 روپے اور گھریلو صارفین کے لیے 7.41 روپے فی یونٹ تک بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ بروقت کمی کے اعلان کا پرتباک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا شبہ یہ ایک اہم اقدام ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں کاروباری اداروں اور شہریوں دونوں پر مالی دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی جو طویل عرصے سے توانائی کے بے پناہ اخراجات کے حوالے سے جدوجہد کر رہے ہیں۔
بی ایم جی اور کے سی سی آئی کی لیڈرشپ نے وزیر اعظم کے اس تاریخی اقدام کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے لاکھوں گھرانوں اور ہزاروں کاروباری اداروں کو ضروی ریلیف فراہم کرنے کی طرف ایک جرات مندانہ اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ بجلی ٹیرف میں کمی سے نہ صرف صارفین پر مالی بوجھ کم کرنے بلکہ معاشی نمو میں اضافے کی حامل برآمدات کو فروغ دینے اور بلآخر پاکستان میں زیادہ مسابقتی کاروباری ماحول میں حصہ ڈالنے والے صنعتی شعبے کو بھی دور رس مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے وزیر اعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس برائے توانائی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خاص طور پر وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی محمد علی کی کاوشوں کی تعریف کی جن کی بدولت پوری قوم کو بڑا ریلیف فراہم کیا گیا۔چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا نے کہا کہ ہم اس تاریخی فیصلے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔بجلی نرخوں کو کم کرنے سے لاکھوں گھریلو صارفین اور کاروباری اداروں کو نہ صرف راحت ملے گی بلکہ یہ مقامی صنعتوں کی نشوونما کے لیے بھی اہم ثابت ہوگا۔ گذشتہ برسوں کے دوران توانائی کے زائد اخراجات نے صنعتی پیداواری سرگرمیوں میں شدید رکاوٹ ڈالی ہے تاہم بجلی نرخوں میں کمی کے اعلان سے مینوفیکچرنگ اور برآمدای شعبوں کو خاطرخواہ فوائد حاصل ہوں گے جو پاکستان کی معیشت کے لیے اہم ہیں۔
بجلی بلوں سے ٹی وی فیس سمیت غیر ضروری سرچارجز ختم کا پلان آ گیا
پنجاب، قیدیوں کی سزا ؤں کا ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا
پاکستان میں دہشتگردوں، سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ،آرمی چیف