لاہور:جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے سردیوں کیلئے اعلان کردہ بجلی کے پیکج کر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیکج عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔
باغی ٹی وی: حکومت کی جانب سے اعلان پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اضافی بجلی پر نہیں براہ راست تمام یونٹس پر بجلی کی قیمت کم کی جائےسردیوں (ونٹر) کا پیکیج گھن چکر اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے،متعدد آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی / نظر ثانی پرحکومت خود سینکڑوں ارب کی بچت کا اعلان کررہی ہے ، تو پھر بنیادی ٹیرف میں کمی کیوں نہیں کی جارہی؟–
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے موسم سرما کے لیے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کردیا،پاور ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سردیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا، اضافی بجلی پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائے گا، بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق دسمبر 2024 سے فروری 2025 تک ہوگا، گھریلو صارفین کے لیے موجودہ بجلی کے نرخ 37.49 سے 52.07 فی یونٹ ہیں۔
پیکج کے تحت اضافی استعمال پر نئی قیمت 26.07 فی یونٹ ہوگی، گھریلو صارفین کو فی یونٹ 11.42 سے 26 روپےتک کی بچت ہوگی، صعنتوں کے لیے بجلی کی نرخ 31.79 سے 41.12 روپے فی یونٹ تک ہے، پیکج کے تحت اضافی استعمال پر نئی قیمت 26.07 فی یونٹ مقررکی گئی ہے۔
پیکج سے صنعتی صارفین کو فی یونٹ 5.72 سے 15.05 روپے تک کی بچت ہوگی، کمرشل صارفین کے لیے موجودہ نرخ 39.53 سے 48.78 فی یونٹ ہے، پیکیج کےتحت اضافی بجلی 26.07 فی یونٹ میں فراہم کی جائےگی،کمرشل صارفین کو فی یونٹ 13.46 سے 22.71 روپے تک کی بچت ہوگی، بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے ہوگا۔








