قصور
گزشتہ ماہ واپڈا کی طرف سے بجلی چوری والے علاقوں سے اتارے گئے ٹرانسفارمرز نہیں لگائے گئ،بل ادا کرنے والے صارفین سخت پریشان،وزیراعظم،وزیراعلی پنجاب و چیئرمین واپڈا سے از خود نوٹس کی اپیل

تفصیلات کے مطابق لیسکو واپڈا قصور نے گزشتہ ماہ بجلی چوری کے خلاف آپریشن میں بیشتر علاقوں بلخصوص موضع میر محمد،موضع ستوکی و ذیلی حویلیوں سے ٹرانسفارمرز اتار لئے تھے
بقول واپڈا اہلکاران ان علاقوں میں عرصہ دراز سے 90 فیصد سے زائد بجلی چوری ہوتی تھی اور زیادہ تر لوگوں نے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا رکھی تھیں جس سے واپڈا کو سخت خسارا تھا
واپڈا کی طرف سے آپریشن میں ٹرانسفارمرز اتارے تقریباً ایک ماہ ہونے کو ہے تاہم ابھی ٹرانسفارمرز واپس نہیں لگائے گئے جس پہ بل ادا کرنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ ہمارا کیا قصور ہے ہم تو بل ادا کرتے تھے ہماری بجلی کیوں بند ہے؟
متاثرہ صارفین نے وزیراعظم پاکستان،وزیراعلی پنجاب و چیئرمین واپڈا سے از خود نوٹس لے کر انصاف مہیا کرنے کی اپیل کی ہے

Shares: