گوجرانوالہ: پنجاب کسان کارڈ ،کسان دوست اقدام ہے،بلال فاروق تارڑ

گوجرانوالہ(باغی ٹی وی ،نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی)سابق صوبائی اسمبلی ممبر بلال فاروق تارڑ نے گوجرانوالہ میں پنجاب کسان کارڈ کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کی اور کسانوں کو خوشخبری سنائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کسان کارڈ کسانوں کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ ہے جس سے نہ صرف ان کے مسائل حل ہوں گے بلکہ انہیں بلا سود قرض کی سہولت بھی میسر آئے گی۔

تارڑ نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کی بہبود کے لیے پرعزم ہے اور کسان کارڈ اس کا ایک واضح ثبوت ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے کسانوں کو فی ایکڑ 30 ہزار روپے کے حساب سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا بلا سود قرضہ دیا جائے گا جو کہ 6 ماہ کے اندر واپس کرنا ہو گا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گوجرانوالہ ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیار نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا کسان پیکج دیا ہے جس میں کسان کارڈ کے علاوہ گرین ٹریکٹر اسکیم، زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی، جدید زرعی مشینری و آلات اور کھادوں کی اصلاح و پختگی جیسی سہولیات شامل ہیں۔

سابق ایم پی اے نے زمینداروں سے اپیل کی کہ وہ کسان کارڈ کے لیے رجسٹریشن کروائیں تاکہ وہ حکومت کی طرف سے شروع کی جانے والی ان سکیموں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

Leave a reply