بیلاروس کے صدر ایلیگزینڈر لوکاشینکو پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے اپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو الوداع کیا، جبکہ دورے کے دوران متعدد مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے گئے، جن سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔بیلا روس کے صدر کے ہمراہ بیلا روس کی اہم کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں وفد بھی پاکستان آیا تھا جس نے پاکستانی کاروباری شخصیات کے ساتھ کامیاب اور نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں، جبکہ وزیراعظم نے بیلاروس کے صدر کو ان کے تین روزہ دورے کا فوٹو البم بھی پیش کیا۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے بیلاروس کے صدر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر بیلاروس کےصدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا طویل عرصے بعد اپنے بھائی سے ملاقات پر بےحد خوش ہوں۔ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ گرمجوشی سے بیلاروس کے صدر کا استقبال کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔
فضل الرحمان کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت
ایف آئی اے چھاپہ، مینیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار
جلا ہوا پی ٹی آئی کا کنٹینر لوگ دیکھنے پہنچ گئے
پی ٹی آئی کے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف







