عوام کی امید، ملک کے روشن مستقبل کی نوید،بلاول 36 برس کے ہو گئے

0
97
bilawal

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو ،صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے صاحبزادے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، 37 ویں سابق وزیرِ خارجہ، بلاول بھٹو زرداری کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے، بلاول زرداری 36 برس کے ہو گئے ہیں

بلاول کی سالگرہ پر انہیں ان کی بہنوں، پارٹی رہنماؤں، کارکنان کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے، بلاول زرداری کو بختاور اور آصفہ نے بھی مبارکباد دی ہے، بلاول قومی اسمبلی کے رکن بھی ہیں، آصفہ بھی قومی اسمبلی کی رکن ہیں،بختاور بھٹو نے انسٹاگرام اسٹوری پر بھائی اور بیٹے کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 36ویں سالگرہ مبارک بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو نے بھی بھائی کے اعزاز میں کی گئی ایک پوسٹ کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا ، پیپلز پارٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے حوالے سے بھی پوسٹ شیئر کی گئی ہے،پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ عوام کی امید، ملک کے روشن مستقبل کی نوید، عوامی حقوق کی جدوجہد کے علم بردار اور جمہوریت کے محافظ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ان کی سالگرہ مبارک،

بلاول بھٹو21ستمبر 1988کو کراچی میں پیدا ہوئے، ان کی پیدائش کے تین ماہ بعد ہی ان کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔بلاول بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر بلاول کو سالگرہ کی مبارکباد دی جا رہی ہیں،اس ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین، پیپلز پارٹی کے ارکان، اور بلال بھٹو کے مداح انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں اور ساتھ ہی بینظیر کی یاد بھی تازہ کر رہے ہیں۔بلاول کو مبارکباد دیتے ہوئے کارکنان کا کہنا ہے کہ عوام کی امید، ملک کے روشن مستقبل کی نوید، عوامی حقوق کی جدوجہد کے علمبردار اور جمہوریت کے محافظ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو انکی سالگرہ مبارک،

پیپلزپارٹی ضلع وسطی کی جانب سے چیئرمین بلاول زرداری کی سالگرہ کے موقع پر نارتھ ناظم آباد میں عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں قوالی پروگرام ،آتش بازی کا مظاہرہ اور چیئرمین بلاول کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔تقریب میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی

بلاول کی سالگرہ کے موقع پر آج ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی اور پیپلز پارٹی کارکنان اپنے چیئرمین کی سالگرہ پر کیک کاٹیں گے، ان کی درازی عمر کی دعائیں کریں گے

Leave a reply