بھارتی دہشتگرد حکومت کی جانب سے بلاول بھٹو کے ایکس اکائونٹ پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دہشتگرد بھارتی حکومت نے اکائونٹ بلاک کر کے بزدلی کی نئی مثال قائم کی.
باغی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کشمیری عوام کی آواز، جمہوری اقدار کے نمائندہ، اور خطے میں امن کے علمبردار ہیں.انہوں نے کہا کہ بھارتی مودی سرکار ہر اس آواز کو دبانے پر تلی ہوئی ہے جو اس کی انتہاپسند ہندوتوا سوچ کو چیلنج کرتی ہے، یہ اقدام دہشتگرد بھارتی حکومت اور دہشتگرد بی جے پی کی گھبراہٹ، عدم برداشت اور سفارتی محاذ پر مکمل ناکامی کو عیاں کرتا ہے۔ بلاول بھٹو کے اکانٹ پر پابندی محض ڈیجیٹل سنسرشپ نہیں، مودی سرکار اور بی جے پی کے اندر چھپی سچائی سے خوف کی کھلی علامت ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ مظالم چھپانے جا سکتے ہیں نہ کشمیریوں کے حق میں اٹھنے والی آواز دبائی جا سکتی ہے، چیئرمین بلاول کی آواز کروڑوں دلوں میں گونجتی ہے، اور کوئی بھی ڈیجیٹل دیوار اس آواز کو روک نہیں سکتی۔
پانی کے ذخائر میں 16 لاکھ 74 ہزار ایکڑ فٹ اضافہ ریکارڈ
پاک بھارت کشیدگی ،وزیر اطلاعات، ڈی جی آئی ایس پی آر کی سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ
دفاع، عزم اور طاقت کا نشان، پاکستان
پہلگام حملے میں افغانستان میں چھوڑا امریکی اسلحہ استعمال ہونے کا دعویٰ








