مزید دیکھیں

مقبول

بلاول بھٹو کی اپنے حلقہ میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس ہوا، بلاول بھٹو زرداری کو لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنہ نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔بلاول بھٹو کو بریفنگ دی گئی کہ این اے 194 کے 20 سکول سولرائزڈ کیے گئے ہیں، سیلاب میں تباہ ہونے والے صحت کے 12 مراکز کو ازسرنو تعمیر کر دیا گیا۔ڈی سی لاڑکانہ نے بتایا کہ انڈس ہائی وے کو جانے والے وگن روڈ کو دوطرفہ کیا گیا ہے، ایس ایس پی چوک سے چانڈکا پُل تک شہر کی مرکزی شاہراہ حیات محمد خان شیرپاؤ کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ڈی سی لاڑکانہ نے بریفنگ دی کہ شہر کے 27 مختلف مقامات پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جا رہی ہے۔

اجلاس میں کمشنر طاہر سانگی، میئر انور لہڑ کے علاوہ نثار کھوڑو، جمیل سومرو، سہیل سیال، نذیر بگھیو، عادل انڑ، خورشید جونیجو، اعجاز لغاری اور خیرمحمد شیخ شریک ہوئے۔ڈی سی لاڑکانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ مختلف گاؤں سے لاڑکانہ شہر آنے والے راستوں پر 32 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ہوئی ہے، مختلف نہروں پر 17 چھوٹے پُل تعمیر کئے گئے ہیں۔

ایئرپورٹس اتھارٹی کااسلام آباد میں جدید ہیڈکوارٹر بنانےکا فیصلہ

شکارپور، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک اہلکار شہید

سونا مزید مہنگا ہوگیا، تین روز میں فی تولہ 7200 روپے کا اضافہ