مزید دیکھیں

مقبول

مصطفیٰ عامر قتل کیس،نیو ایئر نائٹ پارٹی کے عینی شاہد کا بیان آ گیا

مصطفیٰ عامر قتل کیس،نیو ایئر نائٹ پارٹی کا عینی...

ننکانہ :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس،اہم فیصلے

ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈپٹی کمشنر...

خواتین کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے،مریم اورنگزیب

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا...

جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جو پہلی ااور دوسری دفعہ فیل ہو گیا تو چوتھی بار کیا تیر مارے کا،بلاول بھٹو نے نواز شریف کو کہا کہ اگر اپکو چوتھی دفعہ بھی سلیکٹ ہو کے آنا ہے تو نہ میں آپکو مانو گا نہ یہ عوام آپکو قبول کرے گی، میاں صاحب کو پیغام ہے کہ بانی پی ٹی آئی بھی سیلیکٹ ہو کے آئے تھے آپ نے خود دیکھا کہ اس نے ملک کا کیا حشر کیا ،اسلئے آپ ہمارے بڑے ہو بزرگ ہو اس لئے آپ سے بھی درخواست ہے کہ ایک دفعہ ایلیکٹ ہو کے آجائے،
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا وزیراعظم چاہتا ہے مجھے چوتھی بار سلیکٹ کیا جائے،تیمر گرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آئی جے آئی بنا کر بھی یہ سلیکٹ ہوا تھا، میاں صاحب انہیں سے ٹکرائے جنہوں نے دو تہائی اکثریت دلائی، میاں صاحب نے ایک بار پھر حکومت دلوانے والوں سے لڑنا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نہ زمان پارک کا وزیراعظم میرا مخالف ہے نہ رائیونڈ کا وزیراعظم میرا مخالف ہے، عوام جس مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں.بلاول نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے صرف یہ اختلاف تھا کہ وہ سلیکٹ ہو کر آئے تھے، بانی پی ٹی آئی غلط تھے اور امپائر کی انگلی سے اپنی سیاست کرتے رہے۔ اس کا آغاز پی ٹی آئی دور میں ہوا، نگراں حکومت میں ایسے لوگ ہیں جو سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں،میاں صاحب کے کارکن آج بھی وزارتیں سنبھال رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ میاں صاحب کا وزیر پی آئی اے بیچ نہیں رہا بلکہ خرید رہا ہے، ہم کسی کو اس طرح پی آئی اے خریدنے نہیں دیں گے، میرا بانی پی ٹی آئی سے اختلاف صرف یہ تھا کہ وہ سلیکٹ ہوکر کیوں آئے؟ بانی پی ٹی آئی امپائر کی انگلی پر سیاست کرتے رہے اور حکومت چلاتے رہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب کو پیغام ہے کہ سلیکشن کی سیاست چھوڑیں اور الیکشن کی سیاست کریں۔