بلاول بھٹو نے الیکشن کو کھلے دل سے تسلیم کیا، پاکستان پیپلزپارٹی کو بھاری مینڈیٹ دیا گیا، سرفراز بگٹی

0
97

پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں عام انتخابات کے دوران دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم پرست جماعتیں جو سیٹیں جیت چکی ہیں ان پر تو خاموش مگر جو ہاری ہیں ان پر واویلا کر رہی ہیں، سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ پروپیگنڈا کرنے والے ہمارا کچھ نہیں بگاڑسکتے، پاکستان پیپلز پارٹی کو چاروں صوبوں سے عوامی نمائندگی ملی ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کا الیکشن سے کیا لینا دینا، الیکشن پر ہمارے بھی تحفظات ہیں، ہم نے کوئی سڑک بند نہیں کی، لوگوں کو تکلیف نہیں دی، سڑکیں بند کرنا بلوچستان کے عوام کو تکلیف دینا ہے، انگلی سے سورج کو نہیں چھپایا جاسکتا۔اسلام آباد پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر داخلہ سرفرازبگٹی نے کہا کہ الیکشن کا سارا پراسس ہوتا ہے، جہاں آپ جیت رہے ہیں وہ پراسس ٹھیک ہے، جہاں آپ ہارے وہ پراسس ٹھیک نہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، بلاول بھٹو نے الیکشن کو کھلے دل سے تسلیم کیا، پاکستان پیپلزپارٹی کو بھاری مینڈیٹ دیا گیا، سب سے زیادہ ایم پی ایز کی تعداد ہمارے ساتھ ہے۔سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ ریاست پاکستان کو ضرورت پڑنے پر پیپلزپارٹی ہمیشہ حاضر ہوئی، مسلم لیگ ن بلوچستان میں سپورٹ کا عندیہ دے چکی ہے، 6 آزاد امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہے، پارٹی کے لیڈر جس کا چناؤ کرے گے سب قبول کریں گے، کمشنر راولپنڈی کے بیان پر تحقیقات لازمی ہونی چاہیئے۔پیپلز پارٹی کے رہنما ظہور بلیدی نے کہا کہ سیکورٹی ادارے کا الیکشن میں کوئی کردار نہیں تھا، صاف شفاف انتخابات ہوئے، میرے گھر 2 حملے ہوئے، قوم پرست جماعت کے کسی قائد پرکوئی حملہ نہیں ہوا۔

Leave a reply