بلاول بھٹونے حکومت سے اہم مطالبہ کردیا

لاہور:بلاول بھٹونے حکومت سے اہم مطالبہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان پیپلزپارٹی کے قائد بلاول بھٹوکئی دن سے حکومت سے مختلف قسم کے مطالبات کررہے ہیں ، حالیہ مطالبہ بھی ایک بہت بڑا مطالبہ سمجھا جارہا ہے، یہ کیا مطالبہ ہے بہت ہی دلچسپ ہے،

ذرائع کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا کے بحران میں پارلیمان کو غیر متحرک کر دیا۔ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے پارلیمانی لیڈروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس کی صدارت وفاقی وزیر فخر امام نے کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی پارٹی اراکین کے تحفظ کے لئے اسپیکر کے آفس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر اور حکومت کو چاہیے کہ وہ اراکین کی زندگی اور صحت کو یقینی بنائیں۔ اس کے ساتھ اسمبلی کے اسٹاف کا بھی تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ طویل بحث کو محدود کیا جاسکتا ہے لیکن اراکین کے ووٹ کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی معیشت کی کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبوں کو ورلڈ بینک، G-20 کے ممالک، آئی ایم ایف اور دیگر بین الاقوامی برادری سے ملنے والی امداد میں سے ان کا حصہ دیا جائے تاکہ وہ حالات کا مقابلہ کر سکی

Comments are closed.