اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین/ پارلیمانی رہنما اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی-
باغی ٹی وی : اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نئی روایت قائم کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر ایوان میں موجود جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا فیصلہ کیا تھا دونوں رہنماؤں کے درمیان آج کی ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی ملاقات میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پندرویں قومی اسمبلی کی کارروائی میں مثبت اور بامعنی کردار ادا کرنے پر ان کا اور جماعت کا شکریہ ادا کیا سپیکر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مثبت رویے کی بدولت ملک میں جمہوریت مضبوط ہوئی اور ملک سیاسی اور معاشی استحکام کی طرف گامزن ہوا پارلیمان عوام کی امیدوں اور امنگوں کا محور ہے مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران آپکی رہنمائی میں پیپلز پارٹی نے مکمل دل جمی سے اپنی زمہ داریوں کو پورا کیا اور وہ فیصلے لئے جو عوام اور ملک کے لئے کارآمد ثابت ہوئے-
بجلی کی فی یونٹ قیمت 59 روپے تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
بلاول بھٹو زرداری نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو ایوان کی کاروائی احسن طریقے سے چلانے پر مبارکباد پیش کی اور انکے کردار کو سراہا بعد ازاں سپیکر کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری کو موجودہ اسمبلی میں بھرپور اور مثبت کردار ادا کرنے کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔