بلاول بھٹو سے میئر کراچی، گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات

Bilawal

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے میئر کراچی، گورنر خیبرپختونخوا نےبلاول ہاوس میں الگ الگ ملاقاتیں کیں.

باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےخیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بلاول ہاؤس کراچی میں میں ملاقات کی ہے ۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوخیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر بریفنگ دی۔انہوں نے پارٹی چیئرمین کو خیبرپختونخوا کے وسائل کے حوالے سے وفاق کے غیرمنصفانہ روئیے سے آگاہ کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کی امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے بھی آگاہی دی۔بلاول بھٹو زرداری نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا سے وفاقی روئیے اور امن و امان کی صورت حال پر صوبائی آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کی ہدایت کی ۔ دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ہے ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے ضلع وسطی میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونی ورسٹی کا درجہ دینے سے متعلق بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کراچی میٹروپولیٹن یونی ورسٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا خواب تھا۔کراچی میٹروپولیٹن یونی ورسٹی کے درجنوں طلبا کو اسکالر شپس بھی دی ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کراچی کے ضلع وسطی میں میٹروپولیٹن یونی ورسٹی کا قیام خوش آئند ہے۔کراچی کے ضلع وسطی میں عباسی شہید اسپتال کا معیار بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے اس اسپتال سے متعلق وژن کے مطابق کیا جائے۔

شرجیل میمن کا پیپلز بس سروس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح

ملکی آبادی میں سالانہ اوسطا 2.55 فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ

حساس ادارے کی کاروائی،لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار

Comments are closed.