چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قصور میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کسانوں کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو بتایا کہ حالیہ سیلاب سے پنجاب میں زراعت کا شعبہ شدید متاثر ہوا ہے، وفاق کو صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کسانوں کو ریلیف فراہم کرنا ہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آفت زدہ اضلاع کے کسانوں کے بجلی کے بلز معاف کیے جائیں، زرعی قرضوں کی ادائیگی معاف یا مؤخر کی جائے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت انہیں نقد امداد دی جائے۔قبل ازیں قصور میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ سیلاب سے نمٹنا کسی مقامی یا صوبائی حکومت کے بس میں نہیں، وفاق کو مزید تعاون کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے اور یہاں زرعی ایمرجنسی نافذ کر کے بیج اور کھاد پر سبسڈی فراہم کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کا نقصان ناقابلِ تلافی ہے اور اس کے ساتھ زرعی معیشت بھی تباہ ہو گئی ہے، زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حالیہ سیلاب میں بہترین کردار ادا کیا اور مشکل وقت میں محنت سے کام کیا۔

12 ربیع الاول پر قیدیوں کی سزاؤں میں 100 دن کمی کی سفارش

سہ ملکی ٹی20 سیریز: افغانستان نے یو اے ای کو 171 رنز کا ہدف دے دیا

بھارت کی طرف سے مزید پانی،دریائے ستلج میں شدید سیلاب، 49 اموات

محسن نقوی کا سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون پر شکریہ

Shares: