بلاول ہاوس چورنگی کے قریب بم کی موجودگی اطلاع
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں بلاول ہاوس چورنگی کے قریب بم کی موجودگی اطلاع سامنے آئی ہے
مبینہ اطلاعات کے مطابق مشکوک موٹرسائیکل میں بم کی اطلاع ون فائیو مددگار پر دی گئی ،پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا گھیراؤ کر لیا
کہا جا رہا ہے کہ بلاول چورنگی کے قریب نامعلوم افراد غیر ملکی کی گاڑی پر مشکوک چیز پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے بعد کھلبلی مچ گئی،اور شہری نے ون فائیو پر کال کی جس کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی پہنچ گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کو چیک کیا جا رہا ہے،مشکوک ڈبل کیبن گاڑی پر میگنیٹک ڈیوائس چسپاں کی گئی تھی،
پولیس کے مطابق گاڑی چینی باشندے کی ہے جو قریب کا رہائشی ہے،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے میگنیٹک بم کو گاڑی سے علیحدہ کر لیا .بم کو ناکارہ بنایا جا رہا ہے